سپریم کورٹ نے دہلی فسادات کے ملزم تسلیم احمد کی ضمانت عرضی پر دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا

تاثیر 11 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 11 فروری : سپریم کورٹ نے 2020 کے دہلی فسادات کی سازش رچنے کے ملزم تسلیم احمد کی ضمانت عرضی پر سماعت کرتے ہوئے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے۔ جسٹس اروند کمار کی سربراہی والی بنچ نے یہ حکم جاری کیا۔
تسلیم احمد نے اپنی ضمانت عرضی مسترد کرنے کے دہلی ہائی کورٹ کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ 2 ستمبر 2025 کو دہلی ہائی کورٹ نے تسلیم احمد سمیت نو ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی تھیں۔ ہائی کورٹ نے کہا تھاکہ ضمانت کے لئے صرف ٹرائل میں تاخیر کو بنیاد نہیں بنایا جا سکتا ہے۔