سوریا نے ابھیشیک شرما کی حمایت کی،کہا مجھے ان لوگوں کی فکر ہے جنہیں ابھیشیک کی فارم کی فکر ہے

تاثیر 21 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

احمد آباد، 21 فروری :۔ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف ہفتہ کے اہم میچ سے قبل ہندوستانی کپتان سوریہ کمار یادو نے کھل کر اوپنر ابھیشیک شرما کی حمایت کی۔ مسلسل تین اننگز میں کھاتہ کھولنے میں ناکام رہنے کے باوجود کپتان نے نوجوان بلے باز پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ سوریا نے میچ کے بعد کی کانفرنس میں کہا، ’میں ان لوگوں کے بارے میں فکر مند ہوں جو ابھیشیک کی فارم کے بارے میں فکر مند ہیں۔ آپ نے دیکھا ہے کہ جب وہ رنز بناتا ہے تو کیا ہوتا ہے۔ ٹیم کو اس کی ضرورت ہے کہ وہ اپنی شناخت کے ساتھ کھیلے۔ اگر وہ کامیاب ہے، ٹھیک ہے، اگر نہیں، تو ہم اس کی حمایت کے لیے موجود ہیں۔ پچھلے سال، اس نے ہمارا ساتھ دیا تھا، اب ہم اس کی حمایت کریں گے۔

کپتان نے تلک ورما کا بھی دفاع کیا اور کہا کہ انہیں اپنی فارم کی کوئی فکر نہیں ہے۔سوریہ کمار نے کہا، ’مجھے یقین ہے کہ وہ اپنی موجودہ بلے بازی سے خوش نہیں ہوں گے۔ انہوں نے بہت مشق کی ہے۔ لیکن میں پریشان نہیں ہوں۔ وہ تیسرے نمبر پر ہندوستان کے لیے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے، اور مجھے یقین ہے کہ وہ اس سے بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔