وزیر اعلیٰ نے ایوان میں دئیے گئے اپنے بیان پر افسوس کا اظہار کیا

تاثیر 11 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

جموں, 11 فروری :وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے قانون ساز اسمبلی میں اپنے مبینہ بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد کسی کو ٹھیس پہنچانا نہیں تھا، جبکہ بی جے پی ارکان نے ایوان کے اندر اپنا احتجاج جاری رکھا۔اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگر ان کے بیان سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو انہیں اس پر افسوس ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کے ریمارکس ارکان کے لیے تھے، نہ کہ ان کے اہلِ خانہ کے لیے، تاہم قائد حزب اختلاف سنیل شرما نے جاتے ہوئے ان کے مرحوم دادا کو بھی معاملے میں گھسیٹا۔
اس سے قبل بی جے پی اراکین نے مبینہ بیان کو نامناسب اور ایوان کے وقار کے خلاف قرار دیتے ہوئے نعرے بازی کی اور وزیر اعلیٰ سے ریمارکس واپس لینے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا، جس کے بعد مختصر واک آؤٹ بھی کیا گیا۔