محنت اور تعلیم کے شوق میں بچوں کی کامیابی کا راز پوشیدہ ہے : غلام فرید

تاثیر 2 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

دربھنگہ(فضاامام):- جہاں تعلیم ہوگی بچے وہاں ضرور پہنچیں گے اور کامیاب بنیں گے مذکورہ  باتیں اتوار کو مدرسہ باب العلوم علی نگر میں منعقد مدرسہ کے بچوں کے پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے مدرسہ کے سکریٹری الحاج ماسٹر غلام فرید نے کہی انہوں نے کہا زندگی سرکاری ملازمت سے لے کر معاشرے میں بہتر تعلیمی نظام بنا کر کام کرنے میں گزری ہے اسی درمیان مدرسہ کی ذمہ داریوں کو نبھانے کی سعادت مندی بھی حاصل ہوئی جس میں آپ سبھی کے تعاون اور نیک مشوروں سے ادارہ مثالی شناخت قائم کر رہا ہے مختلف جگہوں پر جھونپڑیوں اور کچے مکانات کے سفر سے گزر کر آج مدرسہ پختہ عمارت میں صرف رواں دواں ہی نہیں ہے بلکہ آج جاگیر میں درجنوں بچے ہیں شعبہ حفظ بھی فعال ہے انہوں نے کہا بچوں کی کامیابی کا راز محنت اور تعلیم کے تئیں شوق میں مضمر ہے۔بچوں میں والدین بھی محنت کرنے کی عادت ڈالیں اور پڑھنے کا شوق پیدا کریں ان کے اندر ہمت،اخلاص اور قدردانی کا جذبہ پیدا کریں اور بڑھائیں مدارس بھی ان باتوں کا خاص خیال رکھتا ہے یہی بچے مستقبل میں بہترین حافظ و عالم بن کر دین کی خدمت کریں گے دیگر شعبوں میں بھی اپنا خاص مقام بنائیں گے پروگرام کو مدرسہ فرقانیہ بگھیلا گھاٹ کے پرنسپل مولانا ہاشم انور نے خطاب کرتے ہوئے تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے سبھی کو سچا پکا ایمان والا بننے کو کہا اور بتایا کہ سنت نبی کریم کے مطابق زندگی گزارنے والے بنیں اسی سے دنیا و آخرت میں کامیابی ہے موقع پر طلبہ کی حوصلہ افزائی کیا منعقد پروگرام میں مدرسہ کے متعدد طلباء و طالبات نے قرآن مجید کی سورۃ کی تلاوت کا شرف حاصل کرنے کے ساتھ مکالمہ،تقاریر،حمد و نعت پیش کیا،احادیث مع ترجمہ اور قرآنی دعائیں پڑھ کر سامعین کے سامنے پیش کیا اس میں شامل کئی ننھے ننھے بچوں نے سامعین کو اپنے پیشکش سے بے حد حیرت میں ڈال دیا اس موقع پر مدرسہ ہٰذا کی جانب سے بچوں کو انعامات سے نواز کر حوصلہ افزائی کی گئی پروگرام کی نظامت قاری معراج عالم کر رہے تھے جب کہ موقع صدر مدرس مفتی جمیل احمد،سرمد فریدی،ارشاد فرید،اعجاز فرید کے علاوہ دیگر دانشوران اور علم دوست لوگوں میں ڈاکٹر خبیرالحسن، قاری محفوظ الدین فرید،چوک والی مسجد کے خطیب و امام مفتی محمد رفیق قاسمی، ڈاکٹر غیور علی فریدی،نسیم ربانی، شبیر انصاری،ماسٹر محمد عبداللہ، محمد قیصر اور ماسٹر شہاب الدین وغیرہ بطور خاص موجود تھے.