جمہوری اور سیکولرقوم میں تفرقہ انگیز بیان کی کوئی گنجائش نہیں:شیخ ابوبکر

تاثیر 7 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

کالی کٹ مرکز میں ختم البخاری کانفرنس اختتام پذیر ، ملک وبیرون ممالک کے مذہبی پیشوا کی شرکت،548فارغین کو دستار وسند سے نوازا گیا

کالی کٹ (عبدالکریم امجدی )جامعہ مرکز الثقافۃ السنیہ میں ختم البخاری کے موقع پر 48 ویں یوم تاسیس پرسالانہ دستار بندی اور عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا ۔ جس میں 548 فارغین علما و82 حفاظ کرام کو سند ودستار سے نوازا گیا ۔اس موقع پر ملک وبیرون ممالک کی مقتدر شخصیات ،اہل قلم ،علما وعمائدین سمیت ہزاروں کی تعداد میں سفید لباس میں ملبوس شرکا ء موجود رہے۔کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن سے شیخ طارق ابو احمد (جمہوریہ مصر)اور مرکز پرسیڈنٹ سید علی بافقیہ کی دعا سے ہوا ۔کانفرنس کا افتتاح H.E. شیخ علی الہاشمی، متحدہ عرب امارات کے صدر کے مذہبی مشیر اور معروف اسلامی اسکالرنے کیا ۔انہوں نے اپنے افتتاحی خطاب میں تقویٰ کی تلقین کی ۔انہوں نے کہاکہ تقویٰ انسان کو گناہوں کی رغبت سے بچاتا ہے اور خدا ترسی پیدا کرتا ہے ۔شیخ علی الہاشمی نے ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوستانہ ماحول اور خوشگوار تعلقات کی تعریف کی ۔کانفرنس میں شیخ ابوبکر احمد کے زبان بافیض ترجمان سے ختم البخاری کا آخری درس ہوا ۔ اپنے خطاب میں شیخ ابوبکر احمد نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی کے لیے پرامن سماجی ماحول ضروری ہے اور کہا کہ ایک جمہوری اور سیکولر قوم میں تفرقہ انگیز بیان کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ انہوںنے ہندوستانی آئین میں درج اقدار پر زوردیا ۔یہ بھی واضح کیا کہ کسی بھی شہری کو غیر منصفانہ طور پر NRC کے تحت خارج نہ کیا جائے اور حکومتوں پر زور دیا کہ وہ امن کو فروغ دینے کے لیے ہندوستان کے سفارتی اثر و رسوخ کے استعمال کی وکالت کرتے ہوئے عالمی سیاست کو غیر مستحکم کرنے والے اقدامات سے باز رہیں
کانووکیشن کانفرنس شام 5 بجے شروع ہو ئی مغرب نماز باجماعت اداکی گئی ۔اجلاس کی صدارت سمستھا کیرالہ جمعیۃ العلماء کے صدر ای سلیمان مسلیار نے کی۔ جبکہ کیرالہ مسلم جماعت کے جنرل سکریٹری سید ابراہیم الخلیل البخاری نے کلیدی خطاب کیا ۔ کانفرنس سے جامعہ مرکز کے چانسلر سی محمد فیضی اور ریکٹر ڈاکٹر محمد عبدالحکیم ازہری نے ویژنری ٹاک پیش کیا۔ گریجویٹ اسکالرز کے لیے ڈگری کی تقسیم اور مرکز کی گولڈن جوبلی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر لاگو کیے گئے سماجی بہبود کے 50 کروڑ روپے کے منصوبوں کی تقسیم کا افتتاح شیخ ابوبکر احمد نے کیا۔ اجمیر درگاہ کے سید محمد مہدی میا چشتی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔قبل ازیں صبح سے مختلف نششتوں میںدینی ملی وسماجی کے کئی پروگرامس منعقد کئے جس میں اسکالرس کانفرنس ،ینگ انٹر ،پرینیورز کانکلیو،ثقافی ڈیلی گیٹ میٹ ،گلوبل پرواسی میٹ ،تکافل میٹ اور رسمی لبا کی تقسیم شامل تھیں ۔


جن معززین نے شرکت کی ان میں کیرالہ کے وزیر صنعت پی راجیو، گوا کے سابق گورنر ایڈو پی ایس سریدھرن پلئی، سابق ایم پی کے مرلیدھرن، ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر حسین ثقافی چلی کوڈ، عبدالجلیل ثقافی، کیرالہ اسٹارٹ اپ مشن پروجیکٹ ڈائریکٹر ساجیت کمار، اور ملاپورم کوآپریٹیو اسپننگ مل کے چیئرمین پی محمد یوسف ہیں ۔
اختتامی سیشن میں سمستھا کے سکریٹری پیروڈ عبدالرحمن ثقافی، بنگلورو مسلم ایسوسی ایشن کے چیئرمین فاروق محمد سیٹھ، یتیم خانہ کنٹرول بورڈ کے چیئرمین این علی عبداللہ، ایس وائی ایس جنرل سکریٹری رحمت اللہ ثقافی، عبدالمجید ککڑ، عبدالعزیز ثقافی  ممپاڈ، ڈاکٹر ابو بکر، ڈاکٹر ابو بکر اور دیگر نے خطاب کیا۔ممتاز اسکالرز سمستھا کیرالہ کے لیڈڑجمعیۃ العلماء، سماجی اور تعلیمی شخصیات، اور قومی اور بین الاقوامی مہمانوں بشمول سید عبدالفتاح احد العالم، سید شرف الدین جمالی، وی پی ایم فیضی ، وندور عبدالرحمن فیضی، ابو حنفی حسین الفیضی، ڈاکٹر ابو حنیفہ۔ عبدالرحمن فیضی مرایامنگلاتھ، حمزہ مسلیار، محی الدین کٹی مصلیار، کے پی محمد مصلیار کومبم، عبدالجلیل ثقافی ،عبدالعزیز ثقافی ، سید محمد تراب ثقافی، عبدالکریم حاجی چالیم، منصور حاجی چنئی، اے سیف الدین حاجی، پروفیسر اے کے عبدالحمید، اور عثمان ثقافی ، سی پی عبید اللہ ثقافی نے شرکت کی۔
فوٹو کیپشن: گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر احمد مرکز کانفرنس سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے ،تصویر میں دیگر معززین شرکاءسمیت جمع غفیر مجمع دیکھا جاسکتا ہے