مانیک شا سنٹر میں تینوں افواج کے لیے تیسرا فیوچر وارفیئر کورسشروع ہوا

تاثیر 2 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 2 فروری: تینوں افواج کے لیے تیسرا فیوچر وارفیئر کورس پیر کو مانیک شا سینٹر میں شروع ہوا اور یہ 25 فروری تک جاری رہے گا۔ انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف ہیڈ کوارٹر کے زیراہتمام اور سینٹر فار جوائنٹ وارفیئر اسٹڈیز (سی ای این جے او ڈبلیو ایس) کے تعاون سے منعقدہ اس کورس میں خصوصی موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا۔اس کے ساتھ ہی کاروائیوں میں مخصوص علاقوں پر مبنی میدان جنگ میں کی تبدیلیوں کو بھی اس کورس میں شامل کیا گیا ہے۔
فوج کے مطابق، یہ کورس اس بات کی گہری سمجھ پیدا کرنے پر مرکوز ہے کہ ٹیکنالوجی کس طرح جنگی کارروائیوں کو متاثر کر رہی ہے۔ اس کے لیے ہماری سوچ، تصورات، نظریات، حکمت عملیوں اور جنگی حکمت عملیوں پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ اس میں اہم موضوعات کا گہرائی سے مطالعہ، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے عملی مظاہرے اور دفاعی دستوں کی صلاحیتوں کے لیے اہم اداروں کے دورے بھی شامل ہیں۔ کورس میں تینوںافواج کے ساتھ ساتھ دفاع سے متعلقہ اسٹارٹ اپس، ایم ایس ایم ای، ڈی پی ایس یو اور نجی صنعتوں کے نمائندے شامل ہیں۔ فوج کے شرکا میں میجر سے لے کر میجرجنرل اور ان کے مساوی اور جونیئر افسران اپنی تکنیکی مہارت اور صلاحیت کا تعاون دیں گے۔ سینئر افسران اپنا آپریشنل تجربہ اور اسٹریٹجک علم شیئر کریں گے۔