تاثیر 23 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
تہران،23فروری:جہاں ایک طرف ایران پر امریکہ کے حملوں کے امکانات بڑھ رہے ہیں اور دوسری طرف کسی معاہدے تک پہنچنے کا امکان بھی موجود ہے، وہیں ایرانی قیادت بد ترین صورت حال کے لیے تیاریاں کر رہی ہے۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق اعلیٰ ایرانی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے اپنے معتمد ترین ساتھیوں میں سے ایک علی لاریجانی کو امریکہ کے ساتھ تصادم کے بڑھتے ہوئے امکانات کے پیش نظر ملک کے معاملات چلانے کی ذمے داری سونپ دی ہے۔ اس لیے کہ ان کے (خامنہ ای) اپنے اور ان کے بیٹے مجتبیٰ کے قتل کے خدشات بھی شامل ہیں۔

