تین نابالغ بہنوں نے 9 ویں منزل سے کود کر خودکشی کی

تاثیر 4 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

غازی آباد، 04 فروری: اترپردیش کے غازی آباد کے تھانہ ٹیلہ موڑ حلقے کی ایک سوسائٹی میں رہنے والی تین نابالغ بہنوں نے گزشتہ رات کو 2 بجے کے قریب اپنی سوسائٹی کی 9 ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ واقعے کی اطلاع پر موقع پر پہنچی پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ ابتدائی طور پر پولیس کو خدشہ ہے کہ تینوں آن لائن گیم کھیلتی تھیں۔ ٹاسک پورا کرنے کے پریشر کے چلتے انہوں نے خودکشی کی ہے۔ پولیس تمام پہلووں کو دھیان میں رکھ کر معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

تھانہ ٹیلہ موڑ کے انچارج انسپکٹر روی بالیان نے بتایا کہ رات 2 بجے کے قریب پولیس کو اطلاع ملی کہ تھانہ حلقے میں واقع ایک سوسائٹی میں رہنے والی تین نابالغ بہنوں جن کا نام نشیکا عمر 16 سال، پراچی عمر 14 سال اور پاکھی عمر 16 سال نے اپنے فلیٹ کی 9 ویں منزل سے چھلانگ لگا دی ہے۔ موقع پر پہنچی پولیس نے جانچ کی تو پتہ چلا کہ تینوں بہنوں کی موت ہو گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ والد آن لائن ٹریڈنگ کا کام کرتے تھے۔ پوچھ گچھ کے دوران پولیس کو پتہ چلا ہے کہ تینوں نوعمر لڑکیاں آن لائن گیم کھیلتی تھیں۔ پولیس کو خدشہ ہے کہ تینوں نے ٹاسک پورا کرنے کے پریشر کے سبب خودکشی کی ہے۔ پولیس کے مطابق کووڈ کے بعد تینوں نے اسکول جانا چھوڑ دیا تھا۔ پولیس سبھی پہلووں کو دھیان میں رکھ کر معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔