تاثیر 25 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نالندہ، بہار شریف، 25 فروری :۔ نالندہ ضلع کے بہار تھانہ علاقہ کے مختلف محلوں سے تین اسکولی طالبات لاپتہ ہو گئی ہیں۔ ایک طالبہ کے اہل خانہ نے بدھ کے روز اغوا کی شکایت درج کرائی ہے، جبکہ دوسری طالبہ کے اہل خانہ نے مقدمہ درج نہیں کروائی ہے۔ مغوی کی برآمدگی نہیں ہونے سے پریشان اہل خانہ پولیس کے کا م پر سوال اٹھا رہےہیں۔
مغوی لڑکی کے والد نے ایف آئی آر میں بتایا کہ ان کی بیٹی 9ویں جماعت کی طالبہ ہیں اورگذشتہ 21 فروری کو گھر سے اسکول کے لیے نکلی تھی اور اس کے بعد سے واپس نہیں آئی۔ اسی طرح ایک اور طالبہ بھی گھر سے اسکول کے لیے نکلی لیکن ابھی تک واپس نہیں آئی

