تاثیر 13 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
رام گڑھ، 13 فروری:۔ رام گڑھ ضلع کی چھوٹو پالو گھاٹی میں جمعہ کو ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ رانچی سے رام گڑھ جانے والے ایک بے قابو ٹرک نے اپنے آگے جا رہے ایک ہائیوا ٹرک(بی آر 01 جی او 4345) کو زوردار ٹکرماردی ۔ اس حادثے میں ٹرک کے انجن کو شدید نقصان پہنچا اور آگ لگ گئی۔
اس حادثے میں ٹرک ڈرائیور گاڑی میں پھنس کر زندہ جل گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی رام گڑھ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ ٹرک میں لگی آگ کو فائربریگیڈ کی مدد سے بجھایا گیا۔ اس دوران چھوٹو پالو گھاٹی کی ایک لین تقریباً چار گھنٹے تک جام رہی۔ اس وقت تک، متوفی ڈرائیور کی شناخت نہیں ہو سکی تھی۔ رام گڑھ پولیس اسٹیشن کے انچارج نوین پرکاش پانڈے نے بتایا کہ جلی ہوئی لاش کو نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

