ٹرمپ نے برطانوی وزیراعظم سے کی ٹیلی فون پر گفتگو، ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات اور غزہ کی صورتحال پر کی گفتگو

تاثیر 18 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

لندن،18 فروری (ہ س)۔برطانیہ میں ڈاؤننگ اسٹریٹ کے ایک ترجمان نے اعلان کیا کہ وزیر اعظم کیئر اسٹامر نے گذشتہ منگل کی شام امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ سے فون پر گفتگو کی، جس میں امریکہ اور ایران کے درمیان جوہری پروگرام پر جاری مذاکرات اور واشنگٹن کی سرپرستی میں جنیوا میں ہونے والے روس یوکرین امن مذاکرات پر تبادلہ خیال ہوا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ کیئر اسٹامر نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ غزہ کی صورتحال پر بات چیت کی اور مزید انسانی امداد کی فراہمی کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور کیئر اسٹامر نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
ایک امریکی اہل کار نے کل اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ایران اور امریکہ کے درمیان بلا واسطہ جوہری مذاکرات مثبت رہے۔ لیکن انہوں نے ساتھ ہی اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ ابھی بھی بہت سی تفصیلات پر بحث ہونا باقی ہے”۔ انہوں نے مزید کہا کہ “ایرانیوں نے کہا ہے کہ وہ اگلے دو ہفتوں کے دوران موجودہ خلیج کو پُر کرنے کے لیے تفصیلی تجاویز کے ساتھ واپس آئیں گے”۔