اسمبلی میں ریزرویشن کے معاملے پر دو ایم ایل ایز نے واک آؤٹ کیا

تاثیر 12 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

جموں, 12 فروری:جموں و کشمیر اسمبلی میں جمعرات کو بی جے پی کے دو ارکانِ اسمبلی نے پہاڑی کوٹے کے تحت ریزرویشن فوائد مستحق افراد تک توسیع دینے کے مطالبے کی حمایت میں واک آؤٹ کیا، جن میں میدانی علاقوں میں مقیم پاکستانی مہاجرین بھی شامل ہیں۔نریندر سنگھ رینا اور اروِند گپتا نے ایوان سے واک آؤٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہاڑی کوٹے کے تحت جموں اور دیگر میدانی علاقوں میں رہنے والے افراد کو ریزرویشن دینے کے حوالے سے حکومت کے جواب سے مطمئن نہیں ہیں۔اس معاملے پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں سماجی بہبود کی وزیر سکینہ ایتو نے کہا کہ شیڈولڈ ٹرائب دوم کے تحت پہاڑی بولنے والے افراد سمیت دیگر گروپوں کو دیے جانے والے فوائد علاقائی بنیاد پر نہیں بلکہ نسلی شناخت کی بنیاد پر دیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گوجر اور بکروال برادری کے لیے شیڈولڈ ٹرائب اوّل کی ریزرویشن پورے جموں و کشمیر میں یکساں طور پر نافذ ہے، جبکہ ایس ٹی دوم کے تحت ریزرویشن کسی مخصوص علاقے تک محدود نہیں بلکہ پہاڑی نسلی شناخت رکھنے والے گروہوں کو دیا جاتا ہے۔