خاتون سمیت دو افراد کی مشتبہ حالت میں موت

تاثیر 10 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نوئیڈا، 10 فروری: نوئیڈا کے نالج پارک علاقے میں واقع تغلق پور گاؤں میں رہنے والے ایک 19 سالہ نوجوان نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچی پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔
نالج پارک تھانے کے انچارج سرویش کمار سنگھ نے بتایا کہ علی گڑھ ضلع کے رہنے والے پریم پال کا بیٹا انکش اپنے بھائی کے ساتھ تغلق پور گاؤں میں کرائے کے مکان میں رہتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ منگل کے روز اس نے اپنے گھر میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ اسٹیشن انچارج نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی، لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ انہوں نے بتایا کہ متوفی کے بھائی سندیپ نے پولیس کو بتایا کہ وہ شاردا اسپتال میں کام کرتا تھا اور کچھ دنوں سے ذہنی طور پر پریشان تھا۔
سیکٹر 24 پولیس اسٹیشن کے انچارج انسپکٹر سبودھ کمار نے بتایا کہ سیکٹر 11 کے رہائشی 35 سالہ سوجیت کمار ولد رام جیون کو آج صبح اس کے اہل خانہ نے تشویشناک حالت میں نوئیڈا کے میٹرو اسپتال میں داخل کرایا۔ وہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر کے مطابق ابتدائی طور پر ایسا لگتا ہے کہ ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ موت کی وجہ واضح نہیں ہے، پولیس پوسٹ مارٹم کر رہی ہے۔