وکست بھارت کے ہدف کے حصول کی سمت میں موثر قدم ہے مرکزی بجٹ: موہن یادو

تاثیر 1 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

بھوپال، یکم فروری :مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا کہ 27-2026 کا مرکزی بجٹ وکست بھارت (ترقی یافتہ ہندوستان) @2047 کے ہدف کے حصول کی سمت میں موثر قدم ہے۔ یہ بجٹ غریبوں، نوجوانوں، کسانوں اور خواتین پر خصوصی توجہ مرکوز کرتا ہے۔ یہ بجٹ ترقی کو اور زیادہ رفتار دے گا نیز ہندوستانی معیشت کو عالمی معیشت میں اعلیٰ مقام دلانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو اتوار کو اندور کے ڈیلی کالج میں مرکزی بجٹ پر موضوع کے ماہرین سے بات چیت اور خیالات کے تبادلے کے بعد مرکزی بجٹ 27-2026 پر اپنا ردعمل دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے پیش کردہ مرکزی بجٹ کی سبھی شعبوں میں ستائش ہو رہی ہے۔ اقتصادی ترقی کو بڑھانا، عام لوگوں کی امیدوں کو پورا کرنا اور سب کا ساتھ، سب کا وکاس اس بجٹ کی اہم خصوصیت ہے۔