تاثیر 1 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ،یکم فروری : بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے مرکزی بجٹ 2026 پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے مثبت، خوش آئند اور ترقی یافتہ ہندوستان کے مقصد کو ذہن میں رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ ترقی پسند اور مستقبل کے حوالے سے ہے، جس میں ملک کی ترقی کو تیز کرنے کے لیے کئی اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بجٹ میں سات ہائی ا سپیڈ ریل کوریڈورز کی تعمیر کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان میں وارانسی-سلی گوڑی ہائی اسپیڈ ریل کوریڈور بہار کے لیے خاص فائدہ مند ثابت ہوگا۔ اس کےے علاوہ ملک بھر میں 20 نئی قومی آبی گزرگاہوں کی ترقی کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ پٹنہ اور وارانسی میں جہاز کی مرمت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، جس سے بہار کے شہروں کو فائدہ پہنچے گا اور ریاستی مصنوعات کی برآمدات اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔نتیش کمار نے کہا کہ بجٹ میں بڑے ٹیکسٹائل پارک، مہاتما گاندھی سیلف ایمپلائمنٹ اسکیم اور سیمی کنڈکٹر سیکٹر کے لیے 40,000 کروڑ روپے کی حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس سے بہار اور پورے ملک کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور اقتصادی ترقی میں تیزی آئے گی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بجٹ میں مشرقی ریاستوں اور شمال مشرقی خطوں پر خصوصی توجہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے جس سے بہار کو صنعتی سرمایہ کاری، بنیادی ڈھانچے اور روزگار میں فائدہ ہوگا۔ شہری ترقی کے لیے کیے گئے انتظامات ریاست میں شہری کاری کو تیز کریں گے۔انہوں نے ہر ضلع میں لڑکیوں کے ہاسٹل کی تعمیر کے بجٹ کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے لڑکیوں کی اعلیٰ تعلیم میں بہت آسانی ہوگی۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا، ’’میں وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ایک درست اور دور رس بجٹ پیش کیا‘‘۔

