مرکزی وزیر شیوراج سنگھ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ موہن یادو سے ملاقات کی، مختلف موضوعات پربات چیت ہوئی

تاثیر 3 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

بھوپال، 03 فروری : مرکزی وزیر زراعت و کسان بہبود اور دیہی ترقیات شیوراج سنگھ چوہان نے منگل کو مدھیہ پردیش کے دورے کے دوران بھوپال میں وزیر اعلیٰ رہائش گاہ پہنچ کر وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو سے خیر سگالی ملاقات کی۔ اس دوران ان کے درمیان مختلف موضوعات پر بات چیت ہوئی۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے سوشل میڈیا ایکس پر جانکاری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ا?ج بھوپال رہائش گاہ پر مرکزی وزیر اور بھائی صاحب شیوراج سنگھ چوہان نے خیرسگالی ملاقات کی۔ اس کے ساتھ ہی مختلف مسائل خاص کر کسانوں کو لے کر بات کی۔ وہیں مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو سے ملاقات کے دوران مختلف موضوعات پر بامعنی بات چیت کی۔
قابل ذکر ہے کہ مدھیہ پردیش حکومت سال 2026 کو زرعی سال کے طور پر منا رہی ہے۔ اسی کو لے کر ریاستی حکومت مارچ سے زرعی کابینہ کی شروعات کرے گی۔ اس کی پہلی میٹنگ نیماڑ خطے کے کھرگون یا کھنڈوا میں ہوگی۔ وہیں، گزشتہ تین دنوں سے ریاست میں بے موسم بارش اور ڑالہ باری ہوئی ہے، جس سے فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ریاستی حکومت ڑالہ باری سے تباہ ہوئی فصلوں کا سروے کرا رہی ہے، تاکہ کسانوں کو راحت دی جا سکے۔ انہی مسائل کو لے کر ملاقات کے دوران مرکزی وزیر زراعت چوہان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو کے درمیان بات چیت ہوئی۔