تاثیر 1 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
واشنگٹن،یکم فروری:صدر امریکی، ڈونلڈ ٹرمپ کہا ہے کہ ایران امریکہ کے ساتھ سنجیدگی سے بات کر رہا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ تہران کسی “قابل قبول چیز” پر مذاکرات کرے گا۔یہ بیان انہوں نے واشنگٹن سے فلوریڈا کے سفر کے دوران صدارتی طیارے پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے دیا۔ہفتے کے روز ٹرمپ نے اعلان کیا کہ ایران ہم سے بات کر رہا ہے”۔ انہوں نے فاکس نیوز کو بتایا کہ تہران “ہم سے بات کر رہا ہے، دیکھیں گے کہ ہم کچھ کر سکتے ہیں یا نہیں، ورنہ دیکھیں گے کیا ہوتا ہے”۔ انہوں نے کہا کہ “ہمارا ایک بڑا بحری بیڑا وہاں جا رہا ہے۔ وہ (ایرانی)مذاکرات کر رہے ہیں۔ادھر ایران کی اعلیٰ قومی سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے بتایا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے لیے فریم ورک تیار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ایک پوسٹ میں لکھا کہ “مصنوعی میڈیا جنگ کی فضا کے برعکس، مذاکرات کے ڈھانچے کی تیاری جاری ہے”، تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

