امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران کو انتخاب کے لیے مہلت

تاثیر 13 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

واشنگٹن،13فروری(ہ س)۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو اپنے جوہری پروگرام سے متعلق معاہدے کے لیے ایک ماہ کی مہلت دیے جانے کے بعد باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایک نیا طیارہ بردار بحری جہاز مشرق وسطیٰ کی جانب روانہ ہو رہا ہے تاکہ بحیرہ عرب میں پہلے سے موجود جہاز “ابراہم لنکن” کے ساتھ شامل ہو سکے۔منصوبے سے واقف ایک شخص نے بتایا کہ دنیا کے سب سے بڑے طیارہ بردار بحری جہاز کو بحیرہ کیریبین سے مشرق وسطیٰ کی طرف روانہ ہونے کے احکامات ملے ہیں۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے امکان پر غور کر رہے ہیں۔

اسی طرح 4 امریکی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز “یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ” کو اس کے معاون جہازوں سمیت مشرق وسطیٰ بھیجا جائے گا، جو اس سے قبل کیریبین کے علاقے میں تعینات تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپریل کے آخر یا مئی کے اوائل سے پہلے ان جہازوں کی اپنے بندرگاہوں پر واپسی کی توقع نہیں ہے۔نیویارک ٹائمز کے مطابق حکام نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ جہاز کے عملے کو گذشتہ روز جمعرات کو اس فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا تھا۔ “فورڈ” جنگی گروپ کو ایران پر ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے دباو¿ کی مہم کے حصے کے طور پر خطے میں “یو ایس ایس ابراہم لنکن” کے جنگی گروپ میں شامل ہونے کے نئے احکامات ملیں گے۔