جنگ ایران، امریکہ اور خطے سمیت کسی کے مفاد میں نہیں: ایرانی صدر کا انتباہ

تاثیر 1 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

تہران،یکم فروری:ایران کے صدر مسعود بزشکیان نے زور دیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ کوئی جنگ ایران کے حق میں ہے، نہ امریکہ کے، نہ خطے کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تہران پر فوجی حملے کی دھمکی دے رہے ہیں۔بزشکیان نے مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی سے ٹیلیفون پر بات کرتیہوئے کہا کہ “ایران کبھی بھی جنگ کی تلاش میں نہیں رہے گا اور اسے یقین ہے کہ جنگ ایران، امریکہ اور خطے کے مفاد میں نہیں ہے”۔
مصر کے صدر دفتر کے ترجمان محمد الشناوی نے کہا کہ اس ٹیلیفونک رابطے میں ایران کے جوہری معاملے پر بات ہوئی اور صدر السیسی نے اپنے خطے میں بڑھتی کشیدگی پر گہری تشویش ظاہر کی “۔ انہوں نے زور دیا کہ تصادم سے بچنا ضروری ہے اور فوجی آپریشن کسی مسئلے کا حل نہیں ہونا چاہیے۔سفارتی حل ہی بحران حل کرنے کا واحد اور بہترین راستہ ہے تاکہ مشرق وسطیٰ میں مزید تناؤ اور عدم استحکام سے بچا جا سکے”۔انہوں نے مزید کہا کہ مصر اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے گا تاکہ امریکہ اور ایران دوبارہ مذاکرات کی میز پر آئیں۔ ایران کے جوہری معاملے کا پرامن اور جامع حل نکلے، جو علاقائی اور عالمی استحکام کو فروغ دے۔