حرمین شریفین کی خدمت کے ثابت قدم نہج پر گامزن ہیں: شاہ سلمان

تاثیر 18 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

ریاض،18فروری:۔سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر سعودی شہریوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ یہ مبارکباد سعودی وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے ان کی جانب سے دیئے گئے ایک پیغام میں پیش کی۔شاہ سلمان نے اپنے خطاب میں فرمایا: ہم آپ کو ماہ رمضان کی آمد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، جس میں جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور اس میں ایک ایسی رات ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔ ہم اللہ سبحانہ و تعالی سے دعا گو ہیں کہ وہ ہمیں روزوں، قیام اور عبادات کی ادائیگی میں مدد فرمائے۔انہوں نے مزید کہاکہ “ہم خدائے بزرگ و برتر کا شکر ادا کرتے ہیں جس نے ہمارے اس مبارک ملک کو حرمین شریفین اور وہاں آنے والے حجاج، معتمرین اور زائرین کی خدمت کے شرف سے نوازا۔ ہم اللہ کی مدد سے اس ثابت قدم نہج پر گامزن ہیں جس پر اس ریاست کے حکمران چلتے آ رہے ہیں۔”