تاثیر 3 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
رسیئر-سر-ویوے (سوئٹزرلینڈ)، 3 فروری : یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ (یو ڈبلیو ڈبلیو) نے پیر کو لاس اینجلس اولمپکس 2028 (ایل اے ) کے لیے کُشتی کی اہلیت کے عمل میں بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے ایک نئے نظام اور مختلف مقابلوں کے لیے کوٹہ کی تقسیم کا اعلان کیا۔
ایل اے 2028 سے ہر وزن کے زمرے میں کل 16 پہلوان اولمپکس کے لیے کوالیفائی کریں گے۔ یہ پوزیشن چار مختلف ذرائع —ورلڈ چیمپئن شپ،براعظمی کوالیفائر، ورلڈ اولمپک کوالیفائر اور یو ڈبلیو ڈبلیو درجہ بندی- سے پْر کی جائیں گی۔
عالمی چیمپئن شپ سے شروعات ہوگی
کوالیفکیشن کا پہلا مرحلہ اگلے سال ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ سے ہوگا، جس میں کل 72 اولمپک کوٹے دیئے جائیں گے ۔ 18اولمپک وزن کے زمروں میں سونے، چاندی اور کانسے کے دو تمغے جیتنے والے اپنی اپنی قومی اولمپک کمیٹیوں (این او سی ) کے لئے ایل اے 2028 کا ٹکٹ حاصل کریں گے۔

