اے آئی سمٹ احتجاج : یوتھ کانگریس کے صدر ادے بھانو چِب کو 4 دن کی پولیس حراست میں بھیجا گیا

تاثیر 24 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 24 فروری :۔پٹیالہ ہاؤس کورٹ کے جوڈیشیل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس روی نے 20 فروری کو بھارت منڈپم میں اے آئی سمٹ میں شرٹ لیس احتجاج کے سلسلے میں یوتھ کانگریس کے قومی صدر ادے بھانو چِب کو چار دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔

آج دہلی پولیس نے چب کو عدالت میں پیش کیا اور سات دن کی تحویل مانگی تھی ۔ دہلی پولیس نے کہا کہ چب نے احتجاج کی سازش کی اور مظاہرین کو لاجسٹک فراہم کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کیس کی تفتیش کے لیے سات دن کی تحویل درکار ہے۔

اس سے پہلے 21 فروری کو عدالت نے یوتھ کانگریس کے چار کارکنوں کو پانچ دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا تھا۔