پارلیمنٹ کے اصل باب الداخلہ پر وائی ایس آر کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ کا دھرنا

تاثیر 3 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

حیدرآباد،03 فروری:پارلیمنٹ کے اصل باب الداخلہ پراے پی کی اصل اپوزیشن وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ نے احتجاجی دھرنا دیا اور آندھرا پردیش حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔یہ احتجاج سابق وزراء امباٹی رام بابو اورجوگی رمیش پر ریاست میں ہونے والے حالیہ حملوں کے خلاف درج کرایا گیا۔ان ایم پیز کاالزام ہے کہ ریاست میں امن و امان کی صورتحال ابتر ہو چکی ہے اور اپوزیشن لیڈروں کو دانستہ طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ان حملوں کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور سیاسی انتقام کی کارروائیاں بند کی جائیں۔پارلیمنٹ کے احاطہ میں ہونے والے اس احتجاج نے قومی سطح پر توجہ حاصل کی ہے جہاں ایم پیز نے بینرس اٹھا کر جمہوری حقوق کے تحفظ کی اپیل کی۔