تاثیر 13 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 13 مارچ :۔بہار اسمبلی کو جمعہکے روز بم سے اڑانے کی دھمکی کا ای میل موصول ہوا، جس سے ہلچل مچ گئی۔ اس اطلاع کے بعد اسمبلی انتظامیہ اور سیکورٹی ادارے فوری طور پر حرکت میں آگئے۔ اسمبلی احاطے میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔اطلاع ملنے پر اسمبلی اسپیکر ڈاکٹر پریم کمار نے فوری طور پر اسمبلی سکریٹریٹ کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ ایک ہنگامی میٹنگ طلب کی، جہاں پورے معاملے کا جائزہ لیا گیا اور سیکورٹی سے متعلق ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔ اسپیکر نے سکریٹری انچارج کو ہدایت دی کہ وہ ریاست کے چیف سکریٹری اور بہار پولیس کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کو اس معاملے کے بارے میں مطلع کریں، تاکہ اسمبلی احاطے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے فوری تحقیقات کی جا سکیں۔سکیورٹی اداروں نے پورے احاطے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ پولیس اور دیگر تفتیشی ایجنسیاں اس بات کا تعین کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں کہ دھمکی آمیز ای میل کس نے اور کہاں سے بھیجی۔ سیکورٹی وجوہات کی بناء پر اسمبلی احاطے میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے اور آنے کانے والوں کی سخت چیکنگ کی جارہی ہے۔ہندوستھان سماچار

