فاروق عبداللہ پر حملے کے بعد سریندر چودھری نے سیکورٹی بڑھانے کا مطالبہ کیا

تاثیر 16 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

جموں, 16 مارچ :نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ پر حالیہ قاتلانہ حملے کے بعد جموں و کشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری نے اپنی سیکورٹی کا فوری جائزہ لینے اور قافلے میں جیمر اور بلٹ پروف گاڑی شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق نائب وزیر اعلیٰ نے پولیس حکام کو بتایا کہ تقریباً چھ ماہ قبل مرمت کے بہانے ان کے قافلے سے جیمر گاڑی ہٹا لی گئی تھی جسے اب تک دوبارہ فراہم نہیں کیا گیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی ناراضگی ظاہر کی کہ ان کی سیکورٹی سے متعلق مطالبات کو اب تک سنجیدگی سے نہیں لیا گیا۔
بدھ کے روز جموں میں ایک شادی کی تقریب کے دوران فاروق عبداللہ پر قریب سے فائرنگ کی گئی تھی تاہم وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ واقعے کے بعد 63 سالہ ملزم کمل سنگھ کو موقع پر ہی قابو کر کے گرفتار کر لیا گیا۔