شمس آباد ایئرپورٹ سے 31 پروازیں منسوخ، مسافروں میں تشویش

تاثیر 05 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

حیدرآباد، 05 مارچ:ایران، امریکہ،اسرائیل کے درمیان جاری شدید فوجی تصادم اور مشرق وسطیٰ کے بگڑتے ہوئے حالات کے پیش نظر حیدرآباد کے شمس آبادایرپورٹ سے چلنے والی فضائی سروسس بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔جنگی حالات اور سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے خلیجی ممالک سے آنے والی اور وہاں جانے والی مجموعی طور پر 31 فلائٹس کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔
ان منسوخ شدہ پروازوں میں 16 ایسی ہیں جو خلیجی ممالک سے حیدرآباد پہنچنے والی تھیں جبکہ 15 پروازیں یہاں سے کویت، بحرین، سعودی عرب اور قطر کے لئے روانہ ہونی تھیں۔ گزشتہ روز بھی 33 پروازیں متاثر ہوئی تھیں کیونکہ فضائی کمپنیاں جنگ زدہ فضائی حدود میں پرواز کرنا خطرناک سمجھ رہی ہیں تاہم ایک مثبت پہلو یہ ہے کہ پانچ دن کے طویل وقفہ کے بعد کچھ خصوصی پروازیں، جیسے جدہ اور ابوظہبی سے انڈیگو ایئر لائنز حیدرآباد پہنچی ہیں تاکہ وہاں پھنسے ہوئے ہندوستانی شہریوں کو بحفاظت وطن واپس لایا جا سکے۔