صدر دفتر بزم حیدر بیٹھو شریف کے شہر غزل میں ہوئی شاندار دعوت افطار پارٹی

تاثیر 02 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

       گیا جی ( انجم ایڈوکیٹ ) ہر سال کی طرح امسال بھی بزم حیدر بیٹھو شریف گیا بہار  کی جانب سے صدر دفتر بزم حیدر شہر غزل میں شاندار دعوت افطار اور طعام کا اہتمام کیا گیا ۔ یہ بتا دینا ضروری ہے کہ بزم حیدر  22 نومبر 2015 میں قائم کی گئی ہے جس کے بانی اور سکریٹری ڈاکٹر انور خورشید انور صاحب ہیں اور بزم کے صدر  سید شاہ غفران اشرفی سجادہ نشیں خانقاہ کریمیہ چشتیہ نظامیہ اشرفیہ درویشیہ بیٹھو شریف گیا بہار ہیں ۔ یہ بزم ہنوز رواں دواں ہے، یہ طرحی اور طرحی مشاعرہ بھی کراتی ہے نثری پروگرام بھی کراتی ہے اس بزم کے بانی سکریٹری اور صدر  ہر سال لوگوں کی ضیافت  افطار اور طعام سے کیا کرتے ہیں اس سال بھی بڑے خلوص محبت کے ساتھ اہتمام کیا گیا جس میں سارے لوگوں کی شمولیت ہوئی انکے اسماء گرامی مندرجہ ذیل ہیں سید راشد قادری سابق مکھیا
، سید ارباب اشرف، سید انتخاب اشرف، سید عقیل احمد،
سید سہیل احمد، ڈاکٹر سید اسلم، انظار حسین، سید پرویز قادری، فیضان اشرف، سید تابش قادری، نفیس احمد، یوسف جمال، عرفان احمد، صوبیدار احمد، محمد ظفر راجن، کاشف رضا، حسین احمد، حمید کاظمی، توحید عالم، رباح فیصل صدام، آفتاب احمد، دانش، مزمل احمد، نہیں قادری وغیرہم قابل ذکر ہیں ۔ بزم کے صدر  سید شاہ غفران اشرفی سجادہ نشیں خانقاہ کریمیہ چشتیہ نظامیہ اشرفیہ درویشیہ، سرپرست اور سکریٹری  ڈاکٹر انور خورشید انور نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔