تاثیر 14 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) ایک خاتون جو اپنے بھائی کے ساتھ ایک شادی تقریب میں جا رہی تھی آج کی گزری شب روہتاس ضلع کے سہسرام ہیڈکوارٹر نزد شیو ساگر تھانہ علاقہ کے رائے پور چور گاؤں کے قریب بائک سے گرنے کے بعد اسکی موت ہو گئی ۔ متوفی 30 سالہ اوشا کماری روپیٹھا گاؤں کے رہنے والے بجرنگی کمار کی بیوی تھی ۔ خاتون سڑک پر گر کر پہلے شدید زخمی ہوئی تھی جسے فوری طور پر قریبی صحت مرکز لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سہسرام ٹاؤن تھانہ کی پولس بھی موقع پر پہنچ چکی تھی، سہسرام پولس اسٹیشن انچارج راجیو رنجن رائے نے بتایا کہ خاتون بائیک پر رائے پور چور گاؤں جا رہی تھی اور اس کا پلو بائک کی چین میں پھنس گیا جس سے وہ زخمی ہوگئی تھی، اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا تو لاش کا پوسٹ مارٹم کراکر متوفی کی لاش کو اسکے ورثاء کے حوالے بھی کر دیا گیا ۔

