تاثیر 27 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
اسلامی تعلیم و تربیت کا مستند ادارہ جامعہ منعمیہ،خانقاہ منعمیہ، میتن گھاٹ کے سکریٹری جناب پروفیسر احمد بدر مطلع کرتے ہیں کہ جامعہ منعمیہ میں جدید تعلیمی سال1447/48- 2026/27 کے لیے داخلہ کا آغاز 10 شوال مطابق 30 مارچ کو ہوگا جو 12 شوال مطابق 1 اپریل تک جاری رہے گا۔ ان ایام میں درجہ ناظرہ، شعبہ حفظ و قرات ، ابتدائیہ تا فضیلت اور تخصص فی الفقہ کے تمام درجوں میں داخلہ سے متعلق سرگرمیاں جاری رہیں گی۔
لہذا داخلہ کے خواہش مند طلبہ اپنے والد یا سرپرست کے ساتھ 10 شوال مطابق 30 مارچ اتوار کو جامعہ ہٰذا میں حاضر ہو کر داخلہ کے لیے درخواست دیں۔
داخلہ تحریری و تقریری ٹسٹ میں کامیاب ہونے کے بعد ہوگا؛ نیز دیگر شرائط کا پایا جانا بھی ضروری ہوگا۔
درجہ ناظرہ و حفظ میں نشستیں فل ہو جانے کے بعد مزید داخلہ نہیں ہوگا، اگر چہ داخلہ کی کاروائی کے ایام باقی رہیں؛ البتہ شعبہ عالمیت و فضیلت اور شعبہ تخصص میں ضرورت پڑنے پر ایام داخلہ میں توسیع کی جا سکتی ہے۔
شعبہ عالمیت و فضیلت اور تخصص سے متعلق مزید معلومات کے لیے 9135826210 پر رابطہ کریں اور شعبہ ںاظرہ و حفظ سے متعلق جانکاری کے لیے 7992384508 پر رابطہ کریں۔