تاثیر 05 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کولکاتا/ 05/ مارچ (تاثیر بیورو) خواتین کے عالمی دن 2026 کے موقع پر ذہنی اور جذباتی فلاح و بہبود کے مرکز اننتا کی جانب سے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف شعبۂ حیات سے تعلق رکھنے والی بااثر اور باصلاحیت خواتین کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے والی خواتین کی خدمات اور قیادت کو سراہنا تھا۔
تقریب میں ڈاکٹر اروندھتی سرکار، ایم آر اے نندنی بھٹاچاریہ، مونالیزا مکھرجی، ڈاکٹر امریتا پانڈا، مانسی سانگھوی بھایانی، سمترا پال بخشی اور نندنی گپتا سمیت کئی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ ان خواتین کی موجودگی نے پروگرام کو وقار بخشا اور خواتین کی اجتماعی ترقی اور ذمہ دارانہ قیادت کے پیغام کو مضبوط کیا۔
اس موقع پر اننتا کی بانی اور کاؤنسلنگ سائیکو لوجسٹ مادھوری سردا نے کہا کہ یہ تقریب ان خواتین کی حوصلہ افزائی کے لیے منعقد کی گئی ہے جو ہمدردی، حوصلہ اور بصیرت کے ساتھ قیادت کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جذباتی طور پر بااختیار خواتین معاشرے میں مثبت تبدیلی کا ذریعہ بنتی ہیں۔
پروگرام کے اختتام پر اس بات پر زور دیا گیا کہ خواتین کی باہمی تعاون، جذباتی شعور اور مضبوط قیادت کے ذریعے معاشرے میں پائیدار ترقی اور مثبت تبدیلی ممکن ہے۔

