فوج نے سی آر پی ایف اور آئی ٹی بی پی کے ساتھ اہم کانفرنس منعقد کی

تاثیر 07 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

جموں، 07 مارچ :۔ جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں فوج کی ناردرن کمانڈ نے ہفتہ کے روز انڈو-تبتی بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) اور بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ساتھ ایک سینرجی کانفرنس کا انعقاد کیا تاکہ بدلتے ہوئے سیکورٹی منظرنامے کے پیش نظر باہمی تال میل کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ حکام کے مطابق یہ کانفرنس جنرل آفیسر کمانڈنگ اِن چیف ناردرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل پرتک شرما کی قیادت میں منعقد ہوئی، جس میں آپریشنل نظام سے متعلق معلومات کے تبادلے، حکمت عملیوں اور صلاحیتوں کو ہم آہنگ بنانے پر زور دیا گیا تاکہ ابھرتے ہوئے سیکورٹی چیلنجز کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کیا جا سکے۔

ناردرن کمانڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ قومی سلامتی کو مضبوط بنانے کے لیے ہیڈکوارٹر ناردرن کمانڈ نے آئی ٹی بی پی اور بی ایس ایف کے ساتھ تال میل بڑھانے کے مقصد سے سینرجی کانفرنس کا اہتمام کیا۔