آریہ ایوارڈز 2026 میں نمایاں شخصیات کو اعزاز

تاثیر 08 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

کولکاتا: عالمی یومِ خواتین کے موقع پر 5 مارچ کو انڈین کونسل فار کلچرل ریلیشنز کے ستیہ جیت رے آڈیٹوریم میں آریہ ایوارڈز 2026 کا انعقاد ہوا۔ تقریب کا اہتمام پریچئے فاؤنڈیشن نے ڈاکٹر روٹاسالن پٹاسانی مشرا کی قیادت میں کیا۔
تقریب کا آغاز کوریوگرافر اورپ سینگپتا اور ان کی ٹیم کی دلکش رقص پیشکش سے ہوا۔ اس موقع پر فلم ساز شریستھا گانگولی سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو اعزاز سے نوازا گیا۔ تقریب میں خواتین کی صلاحیت، قیادت اور سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔