تاثیر 16 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کیلیفورنیا، 16 مارچ : دنیا کی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی آرینا سبالینکا نے آخرکار بی این پی پریباس اوپن (انڈین ویلز) 2026 کا خطاب جیت کر طویل انتظار ختم کر دیا۔ اتوار (پیر کو ہندوستانی وقت کے مطابق) کھیلے گئے ٹینس ٹورنامنٹ کے ایک سنسنی خیز فائنل میں، سبالینکا نے ایلینا رائباکینا کو 3-6، 6-3، 7-6(6) سے شکست دے کر اپنے کیریئر کا 23 واں ٹائٹل جیت لیا۔
رائباکینا نے فائنل میچ کا آغاز غلبہ کے ساتھ کیا۔ اس نے ابتدائی سیٹ میں سبالینکا کی سروس توڑ کر 4-2 کی برتری حاصل کی اور اپنے بیک ہینڈ پر مسلسل دباو¿ ڈال کر پہلا سیٹ 6-3 سے جیت لیا۔ یہ پہلا موقع تھا جب سبالینکا پورے ٹورنامنٹ میں کوئی سیٹ ہاری۔
دوسرے سیٹ کا آغاز بھی سبالینکا کے لیے مشکل تھا۔ رائباکینا نے پہلے ہی گیم میں ان کی سروس کو بریک کردیا۔ تاہم، سبالینکا، جو چار گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت چکی ہیں، نے شاندار واپسی کرتے ہوئے کھیل کا رخ موڑ دیا۔ مسلسل جارحانہ کھیل کے ساتھ اس نے دوسرا سیٹ 6-3 سے جیت کر میچ برابر کر دیا۔

