تاثیر 31 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
دگھوارا(نقیب احمد )
انڈین پیپلز تھیٹر ایسوسی ایشن (IPTA) کی برانچ کانفرنس اشوک واٹیکا میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر نئی ایگزیکٹو کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔اتفاق رائے سے شیام شانو کو سرپرست اعلی،اشوک سنگھ کو صدر،راجندر رائے کو سیکرٹری،تریبھون کمار یادو کو خزانچی،مہیش سورنکار کو ایگزیکٹو صدر اور روشن سنگھ کو جوائنٹ سیکرٹری مقرر کیا گیا۔موتی لال یادو، شیو جی رائے،امت کمار سنگھ،پروفیسر اکھلیش کمار،ارجن کمار گپتا،شیوانی سنگھ،گڈو کمار،پروفیسر سنیل کمار سنگھ اور نریندر کمار یادو کو ایگزیکٹو ممبر نامزد کیا گیا۔جبکہ ناگیندر شرما سوتیہار،سریندر کمار گرکھا،منوہر رام،راہول کمار یادو اور چندن کمار رام کو خصوصی مدعو رکن بنایا گیا۔برانچ کے صدر اشوک سنگھ نے کانفرنس کی صدارت کی۔ریاستی اپٹا کے نائب صدر رمیش رائے،ریاستی اپٹا کے جوائنٹ سکریٹری اجے کمار اجے اور ضلع اپٹا کے مسٹر شانو نے بطور مبصر شرکت کی۔

