تاثیر 27 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 27 مارچ : ایشیا کپ – ورلڈ رینکنگ تیر اندازی ٹورنامنٹ (مرحلہ-1) میں ہندوستانی تیر اندازوں کی شاندار کارکردگی جاری ہے۔ جمعہ کو کمپاو¿نڈ زمرے میں مکسڈ ٹیم گولڈ اور ویمنز ٹیم سلور میڈل جیتنے کے بعد ہندوستان کے تمغوں کی تعداد چار ہو گئی ہے۔ ہندوستان کے پاس اب ایک طلائی، ایک چاندی اور دو کانسی کے تمغے ہیں۔ اس سے قبل بدھ کو خواتین کی ریکرو ٹیم اور مردوں کی کمپاو¿نڈ ٹیم نے کانسی کے تمغے جیتے تھے۔ہندوستانی دستہ دن کے مقابلوں میں مزید چار تمغوں کی امید کر رہا ہے، جس میں خواتین کی ریکریو انفرادی (ریدھی فور)، مردوں کی ریکرو ٹیم اور مردوں کے کمپاو¿نڈ انفرادی ایونٹس شامل ہیں، جس میں ایک آل انڈیا فائنل ہوگا۔

