آئی ای ڈی دھماکے میں زخمی اسسٹنٹ کمانڈنٹ اور دو دیگر جوانوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے رانچی لایا گیا، زیر علاج

تاثیر 01 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

رانچی، یکم مارچ :اتوار کو علی الصبح جھارکھنڈ کے مغربی سنگھ بھوم ضلع کے گھنے سارنڈا جنگل میں سیکورٹی فورسز اور ممنوعہ ماو¿نواز تنظیم سی پی آئی (ماو¿ نواز) کے درمیان تصادم کے دوران کوبرا بٹالین کے اسسٹنٹ کمانڈنٹ سمیت تین سپاہی ایک دیسی ساختہ بم دھماکے میں زخمی ہو گئے۔ تمام زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے رانچی لے جایا گیا اوراسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ان کی حالت فی الحال مستحکم ہے۔

اطلاعات کے مطابق، چھوٹانا گرہ اور جرائی کیلا پولیس اسٹیشن کے علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی طرف سے چلائے گئے کومبنگ آپریشن کے دوران اتوار کی صبح تقریباً 5 بجے نکسلیوں کے ساتھ شدید انکاو¿نٹر شروع ہوا۔ انکاو¿نٹر کے دوران، نکسلیوں کی طرف سے نصب ایک دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) مارنگ پونگا علاقے میں پھٹ گیا، جس سے کوبرا بٹالین کے اسسٹنٹ کمانڈنٹ اجے ملک، ہیڈ کانسٹیبل وکرم یادو، اور ایک اور سپاہی سنجیو زخمی ہو گئے۔