بنگلہ دیش نے آئی پی ایل 2026 کی نشریات پرعاید پابندی ہٹائی

تاثیر 28 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

ڈھاکہ، 28 مارچ:بنگلہ دیش کی حکومت نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کی نشریات کے حوالے سے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ اطلاعات و نشریات کے وزیر ظہیر الدین سواپن نے واضح کیا کہ اگر کوئی چینل آئی پی ایل نشر کرنا چاہتا ہے تو حکومت اس درخواست کو احسن طریقے سے دیکھے گی۔جنوری میں بنگلہ دیش کی وزارت اطلاعات و نشریات نے انڈین پریمیئر لیگ کی نشریات پر پابندی عائد کر دی تھی۔ یہ فیصلہ بنگلہ دیشی کھلاڑی مستفیض الرحمان کو لیگ سے باہر کیے جانے کے بعد کیا گیا۔
تاہم، ایک نئی پیش رفت میں، وزیر سوپن نے اب سابقہ انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ اس حکم کو منسوخ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا، ”ہم کھیلوں کو سیاست کے ساتھ ملانا نہیں چاہتے۔ اگر کوئی چینل آئی پی ایل کو نشر کرنا چاہتا ہے تو ہم اسے تجارتی نقطہ نظر سے دیکھتے ہوئے مثبت فیصلہ کریں گے۔