تاثیر 05 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس ضلع کے دینارا تھانہ علاقے کے تیندوج مٹھیا گاؤں کے قریب آج سڑک حادثہ میں ایک نوجوان کی موت ہوگئی اور دو دیگر شدید زخمی ہو گئے ۔ واضح ہو کہ تین نوجوان بائک پر سوار ہو کر کہیں جا رہے تھے کہ سامنے سے آ رہی ایک اسکارپیو سے بچنے کے دوران متذکرہ بائک بے قابو ہوکر سڑک کے کنارے پلٹ گئی جس سے دینارا تھانہ علاقہ کے دھنجی بھارتی کے بیٹا ستیہ پرکاش بھارتی شدید زخمی ہو گئے، مقامی لوگوں نے تمام زخمیوں کو صدر اسپتال سہسرام پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے ستیہ پرکاش بھارتی کو مردہ قرار دے دیا ۔ بائک پر سوار دو نوجوان کی حالت نازک ہونے کی وجہ کر انھیں بہتر علاج کیلئے وارانسی ریفر کیا گیا ہے ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے سہسرام صدر اسپتال کے ہی پوسٹ مارٹم گھر تک پہنچایا اسکے بعد سبھی معاملے کی تحقیقات شروع کردی ۔

