رانی پٹی نہر کنارے سے 482 بوتل نیپالی شراب کے ساتھ بائک ضبط، اسمگلر فرار

تاثیر 28 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

سپول، 28 مارچ : ضلع کے للت گرام تھانہ کی پولیس نے شراب کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں نیپالی شراب ضبط کی ہے۔ گزشتہ جمعہ کی صبح تقریباً 10 بجے پولیس نے تھانہ علاقے واقع رانی پٹی ٹینگری نہر کے قریب چھاپہ ماری کر کے 482 بوتل کل 114 لیٹر نیپالی دل والے سوفی شراب کے ساتھ ایک بغیر نمبر والے بائک کو ضبط کی ہے۔

حالانکہ پولیس کی کارروائی کا علم ہونے پرا سمگلر اپنی شراب کی کھیپ چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ معلومات کے مطابق للت گرام پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ رانی پٹی ٹینگری نہر کے کنارے سے شراب کی ایک کھیپ لے جائی جا رہی ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس کو دیکھ کر اسمگلر موٹر سائیکل اور شراب کی کھیپ چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ پولیس نے نیپالی دل والے سوفی شراب کی 482 بوتلیں برآمد کرکے موٹر سائیکل کو ضبط کرلیا۔