تاثیر 14 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
چنڈی گڑھ، 14 مارچ :مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پنجاب میں بی جے پی کے لیے انتخابی بگل بجاتے ہوئے واضح طور پر کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی سال 2027 کے اسمبلی انتخابات اکیلے لڑے گی اور حکومت بنائے گی۔ ہفتہ کو موگا کے کلی چاہل گاو¿ں میں بی جے پی کی پہلی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ اب تک بی جے پی پنجاب میں چھوٹے بھائی کا کردار ادا کرتی رہی ہے، لیکن اب وقت آگیا ہے کہ پارٹی اپنے بل بوتے پر حکومت بنائے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پنجاب کے لوگ آج بی جے پی کے ساتھ ہیں۔
پنجاب میں بڑھتے ہوئے منشیات کے معاملے پر وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ کانگریس اور اکالی دل نے پنجاب میں منشیات کے استعمال کو فروغ دیا ہے۔ یہاں تک کہ عام آدمی پارٹی، جس نے پنجاب کو چار ماہ کے اندر منشیات سے پاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا، اس سمت میں کچھ کرنے میں ناکام رہی ہے۔ صرف بی جے پی ہی پنجاب کو منشیات سے پاک ریاست بنا سکتی ہے۔بی جے پی نے اپنے وعدے کے مطابق کشمیر میں دفعہ 370 کو ختم کر دیا۔ نکسل ازم ختم ہونے کے دہانے پر ہے۔ پنجاب کے سب سے بڑے مسائل قرض، منشیات، مذہب کی تبدیلی، بدعنوانی اور غنڈہ گردی ہیں۔ آج صنعتیں پنجاب سے بھاگ رہی ہیں۔ کسانوں کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں۔ نوجوانوں کے پاس اپنے مستقبل کا کوئی وڑن نہیں ہے۔

