بی جے پی نے ترون کے قتل کے ملزم کے گھر کو مسمار کرنے کا خیر مقدم کیا

تاثیر 08 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 8 مارچ :۔دہلی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر وریندر سچدیوا نے ہولی کے موقع پر اتم نگر میں ہوئے تشدد اور ترون کے قتل کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے دہلی پولیس اور دہلی میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ تشدد اور قتل کے ملزم خاندان کے غیر قانونی طور پر بنائے گئے مکان کو آج مسمار کرنے کا خیر مقدم کیا۔

دہلی بی جے پی کے صدر نے کہا کہ انتہا پسندوں نے ماضی میں دہلی کی ماو¿ں کو ایسے کئی زخم لگائے ہیں۔ اس بار دہلی پولیس اور انتظامیہ کی طرف سے کی گئی سخت کارروائی مستقبل میں انتہا پسندوں کے لیے سبق کا کام کرے گی۔

قابل ذکر ہے کہ آج دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) نے اس معاملے کے ایک ملزم نظام الدین کی جائیداد پر بلڈوزر چلا کر غیر قانونی مکان کو منہدم کر دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کی گئی۔