تاثیر 10 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
پلامو، 10 مارچ: پلامو ضلع کے حسین آباد تھانہ علاقے میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب علی نگر گاوں کے ایک کھیت میں نوجوان کی لاش پڑی ہوئی ملی۔ متوفی کی شناخت بیل بیگھا پنچایت کے پوکھراپار کے رہنے والے سنجے پاسوان کے طور پر ہوئی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی اور اہل خانہ میں کہرام مچ گیا۔
موصولہ اطلاع کے مطابق ،سنجے پاسوان علی نگر میں اپنی نانی کے گھر رہ رہا تھا۔ منگل کو گاوں والوں نے علی نگر گاوں کے ایک کھیت میں اس کی لاش پڑی دیکھی اور پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملنے پر تھانہ حسین آباد کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، لاش کو تحویل میں لے کر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔بتایا جاتا ہے کہ سنجے پاسوان اپنے والدین کااکلوتابیٹا تھا۔ واقعہ کے بعد سے اہل خانہ کا رو رو کر برا حال ہے ۔

