تاثیر 06 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کاربی آنگلونگ (آسام)، 06 مارچ : آسام کے کاربی آنگلونگ ضلع کے پہاڑی علاقے میں جمعرات کی دیر شام سکھوئی-30 ایم کے آئی فائٹر ایئرکرافٹ کے کریش ہونے سے دونوں پائلٹوں کی موت ہو گئی۔ دونوں کی شناخت اسکواڈرن لیڈر انوج اور کو-پائلٹ لیفٹیننٹ پورویش دراگکر کے طور پر ہوئی ہے۔ لیفٹیننٹ پورویش ایچ آئی اے ایف کے فلائنگ نیویگیٹر تھے۔ اس حادثہ کی باضابطہ معلومات آئی اے ایف نے سوشل میڈیا ایکس کے ذریعے دی ہے۔ جائے حادثہ سے دونوں فضائی فوجی اہلکاروں کی لاشیں مل گئی ہیں۔
ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) کی ایکس پوسٹ میں ہندوستانی فضائیہ نے اسکواڈرن لیڈر انوج اور فلائٹ لیفٹیننٹ پورویش دراگکر کے انتقال کی معلومات دی ہے۔ کہا گیا ہے کہ دونوں کو سکھوئی-30 حادثہ میں مہلک چوٹیں آئیں۔ آئی اے ایف نے کہا ہے کہ اس حادثہ پر ہندوستانی فضائیہ کے تمام اہلکار تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔
یہ حادثہ جمعرات کی رات تقریباً 7 بجے کے آس پاس ہوا۔ طیارے سے رابطہ ٹوٹنے کے بعد جورہاٹ فضائیہ کی ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر چھان بین شروع کی۔ جائے حادثہ پر فضائیہ کی ٹیم کو پہنچنے میں تقریباً چار گھنٹے کا وقت لگا۔ حالانکہ، حادثہ کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

