تاثیر 11 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
جموں, 11 مارچ: جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری اٹل ڈلو نے بدھ کے روز ٹرانسپورٹ محکمہ کی ایک جامع جائزہ میٹنگ کی صدارت کی جس میں ٹریفک نظم و نسق کو بہتر بنانے، سڑک حادثات میں کمی لانے اور روڈ سیفٹی کے نظام کو مضبوط بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کے علاوہ این ایچ اے آئی، بی آر او، سمپرک اور این ایچ آئی ڈی سی ایل کے نمائندوں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت
کے دوران موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ اور ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری نفاذی مہمات، آئی ریڈ پورٹل کے استعمال اور سڑک حادثات کے متاثرین کو فوری مدد فراہم کرنے کے لیے پی ایم راحت اسکیم کے نفاذ کا جائزہ لیا گیا۔چیف سکریٹری نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ سڑک حادثات کا ڈیٹا بروقت آئی ریڈ پورٹل پر اپ لوڈ اور اس کی تصدیق کی جائے تاکہ حادثات کے اسباب کا درست تجزیہ کیا جا سکے اور بلیک اسپاٹس پر بروقت اصلاحی اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے عدالت عظمی کی ہدایات پر مکمل عمل درآمد اور ہر بڑے حادثے کی رپورٹ لازمی طور پر جمع کرانے پر بھی زور دیا۔

