تاثیر 06 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
بھونیشور، 06 مارچ: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو کہا کہ ہندوستان 31 مارچ 2026 تک نکسل ازم سے مکمل طور پر آزاد ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کی مسلسل کارروائیوں اور مرکزی حکومت کے عزم کی وجہ سے ملک اب اس مسئلہ سے آزادی کے آخری مرحلے میں پہنچ گیا ہے۔ منڈولی، کٹک میں سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے 57 ویں یوم تاسیس کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے شاہ نے کہا کہ مرکزی حکومت ملک سے نکسل ازم کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ میں ہم وطنوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ہندوستان 31 مارچ تک نکسل ازم سے آزاد ہو جائے گا۔ شاہ نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کی مربوط اور مسلسل کارروائیوں کی وجہ سے ملک اب اس دہائیوں پرانے مسئلے سے چھٹکارا پانے کی دہلیز پر ہے۔

