تاثیر 16 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
بنگلورو، 16 مارچ: مغربی ایشیا میں جاری تنازعہ کی وجہ سے پیدا ہونے والا ایل پی جی بحران اب کرناٹک کی ہوٹل انڈسٹری کو متاثر کر رہا ہے۔ ریاستی فوڈ اینڈ سول سپلائیز کے وزیرکے ایچ منیاپا نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں ریاست کے ہوٹلوں کو پوری طرح سے گیس فراہم کرنا ممکن نہیں ہے۔بنگلورو میں تیل سپلائی کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ صورتحال کی روشنی میں وزیر اعلیٰ سدارامیا نے اس معاملے پر مرکزی حکومت کو دوسرا خط بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال سنگین ہے اور مرکزی حکومت کو اس معاملے پر خصوصی توجہ دینی چاہئے۔

