علی گڑھ سے کوشانبی تک چل رہی خستہ حال بسیں

تاثیر 30 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

علی گڑھ, 29 مارچ:۔علی گڑھ دیہی علاقوں میں چلنے والی نجی بسوں کی حالت خراب ہے،وہیں روڈویز بسوں کی صورتحال بھی ٹھیک نہیں ہے۔ ٹرانسپورٹ نگم خستہ حال روڈویز بسیں چلا رہا ہے، جن میں سیٹیں ڈھیلی اور فرش گلے ہوئے ہیں۔ اسکا خمیازہ مسافر بھگت رہے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ بسوں کو فٹنس محکمہ ٹرانسپورٹ نے دی ہے، مگر مسافروں کی مشکلات پر کسی کا دھیان نہیں ہے۔

حکومتی احکام کے مطابق ٹرانسپورٹ نگم کی بسوں کا آپریشن دس سال میں کم از کم 12؍ لاکھ کلومیٹر ہونا چاہیے، مگر بہتر معیار نہ ہونے کی وجہ سے بسیں دس سال سے پہلے ہی خستہ ہو گئی ہیں۔ علی گڑھ سے اترولی، کاوشانبی، متھرا، کاس گنج وغیرہ کے لیے خستہ حال بسیں چل رہی ہیں۔ بسوں کی کھڑکیوں کے شیشے خراب اور فرش گلے ہوئے ہیں۔

علاقائی سپروائزر ستیہندر کمار ورما نے بتایا کہ بسیں چیکنگ کے بعد ہی ڈپو سے نکلتی ہیں۔ اگر کسی بس کی حالت درست نہ ہو تو اسے چیک کرایا جائے گا۔