تاثیر 19 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
جموں, 19 مارچ:ضلع ڈوڈہ کے گندو علاقے میں پولیس نے ایک اہم کارروائی کے دوران غیر قانونی اسلحہ برآمد کر کے ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق بدھ کے روز ایس ایس پی ڈوڈہ سندیپ مہتا کی ہدایت پر پولیس اسٹیشن گندو کی ٹیم نے، ایس پی آپریشنز اور ایس ڈی پی او گندو کی قیادت میں، بھارتی فوج کے تعاون سے تحصیل گندو کے علاقے سمائی میں سرچ آپریشن کیا۔کارروائی کے دوران شوکت علی ولد الف دین سکنہ سمائی کے مکان کی تلاشی لی گئی، جہاں سے ایک غیر قانونی دیسی بندوق (ٹوپی دار) اور چھ لائیو کارتوس برآمد ہوئے۔پولیس نے بتایا کہ ملزم سے اسلحہ کا لائسنس طلب کیا گیا، تاہم وہ کوئی دستاویز پیش نہ کر سکا اور نہ ہی اسلحہ رکھنے کی کوئی معقول وجہ بتا سکا۔اس ضمن میں پولیس اسٹیشن گندو یں آرمز ایکٹ کی دفعہ 3/25 کے تحت ایف آئی آر نمبر 25/2026 درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

