ڈوڈہ پولیس نے غیر قانونی کانکنی کے معاملے میں دو گاڑیوں کو ضبط کیا۔

تاثیر 14 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

جموں, 14 مارچ:۔ضلع ڈوڈہ میں غیر قانونی کانکنی کے خلاف جاری مہم کے دوران ڈوڈہ پولیس نے دو ڈمپر ضبط کر لئے جو مبینہ طور پر بغیر اجازت تعمیراتی سامان لے جا رہے تھے۔پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایس پی ڈوڈہ سندیپ مہتا کی ہدایات پر پولیس پوسٹ کھلینی کے انچارج کی قیادت میں پولیس ٹیم نے اپنے دائرہ اختیار میں معمول کی چیکنگ کے دوران دو ڈمپرز کو روک کر تلاشی لی۔جانچ کے دوران معلوم ہوا کہ دونوں گاڑیوں میں بجری بغیر کسی درست جی آر/فارم اے کے منتقل کی جا رہی تھی۔ ضبط کیے گئے ڈمپر بالترتیب جوگیندر سنگھ ولد رتن سنگھ سکنہ چنینی اور ہربنس سنگھ ولد شنکر سنگھ سکنہ چنینی چلا رہے تھے۔