حقیقی ترقی کے لیے خواتین کی مساوی شراکت داری ضروری ہے: صدر

تاثیر 08 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 8 مارچ : صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ حقیقی معنوں میں ترقی حاصل کرنے کے لئے ملک کی تقریباً نصف آبادی کی نمائندگی کرنے ولای خوتین کی مساوی شراکت داری یقینی کرنا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے خواتین کو بڑے خواب دیکھنے کی ترغیب دینا اور ہر قدم پر ان کا ساتھ دینا ضروری ہے۔
صدر مملکت اتوار کو یہاں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کے زیر اہتمام قومی سطح کے پروگرام سے خطاب کر رہی تھیں۔ اس پروگرام کا مقصد مختلف شعبوں میں خواتین کی کامیابیوں اور شراکت کا احترام کرنا اور صنفی مساوات، تحفظ، احترام اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اجتماعی عزم کا اعادہ کرنا تھا۔